خبرنامہ پنجاب

نیپرا نےبجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: (آئی این پی) نیپرا نے 14پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیپرا نے 14پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 8پیسے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔(اح)