خبرنامہ پنجاب

(ن) لیگی حکومت کو اتحادی نہیں صرف کرپشن کاخاتمہ بچاسکتا ہے، سرور

لاہور: ( آئی این پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کو اتحادی نہیں صرف کر پشن کا خاتمہ بچا سکتا ہے ‘عمران خان کو بلیک میل کر نے کوشش کر نیوالے حکمرانوں کی اپنی کشتی ڈوب رہی ہے ‘جب تک حکمران احتساب سے نفر ت کر یں گے قوم ان سے نفر ت کر تی رہیگی ‘تحر یک انصاف کے سواکوئی جماعت ملک میں حقیقی عوامی حکومت اور تبدیلی نہیں لا سکتی ‘آج7اگست سے عمران خان کی قیادت میں شروع ہونیوالی تحر یک احتساب ملک میں کر پشن کے خاتمے کی جنگ ہے ۔ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران خود کو ٹھیک کر نے کیلئے تیار نہیں بلکہ تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنی سیاسی دکانداری کو چمکا رہے ہیں مگر (ن) لیگ والوں کو ایک بات یاد رکھنا چاہیے کہ وہ عمران خان اور تحر یک انصاف کو بلیک میل نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارا دامن بالکل صاف ہے جبکہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مارکے قصے عام ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی حکومت کسی اتحادی کی سپورٹ کر نے یا عمران خان کیخلاف ریفر نس سے نہیں صرف کر پشن کے خاتمے اور ملک میں حقیقی احتساب سے ہی بچ سکتی ہے ورنہ آنیوالے ہر دن حکمرانوں کی مشکلات میں مزید اضا فہ کر یگا کیونکہ قوم اب حکمرانوں کی کی نااہلی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور آج عمران خان کی قیادت میں شر وع ہونیوالی تحر یک ملک کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم ہے اور عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔