لاہور (آئی این پی) سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نیب کو آزاد اور خود مختار نہیں کر پشن کر نیوالوں کا ’’خادم ‘‘بنانا چاہتی ہیں تاکہ نیب کو مر ضی سے چلایا جا سکے ‘ (ن) لیگیوں کا نیب پر غصہ ثابت کر رہا ہے دال میں کچھ ’’کالا ‘‘ضرور ہے‘حکمران نیب کا للکار کر خود کو احتساب سے نہیں بچا سکتے انکو لوٹ مار کی دولت کا مکمل حساب دینا پڑ یگا ‘اگر حکمرانوں نے کر پشن نہیں کی تو انکی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں ‘پنجاب میں شفاف احتساب ہوگا تو بہت سے لوگ اقتدار کی بجائے جیلوں میں ہوں گے۔ ہفتے کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے نیب پر غصے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کے بے نقاب ہونے کا خطر ہ نظر آرہا ہے اسی حکمران نیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں مگر حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ آج نہیں تو کل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا اور ان سے قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ نیب کو کمزرور کر نے کی بجائے ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار بند کر یں اور قومی خزانہ سے لوٹی گئی دولت واپس خزانے میں جمع کروائی جائے اور قوم سے معافی مانگیں۔