خبرنامہ پنجاب

ن لیگ کا سپریم کورٹ سے نکلنا سمجھ سے بالاتر ہے: چانڈیو

لاہور (ملت + آئی این پی) مشیر سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا سپر یم کورٹ سے راکٹ کی طر ح نکلنا اور پھٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ‘ عابد شیر کو لگام اچھا ہے‘ میاں صاحب کا انداز حیران کن ہے انکے فیصلے صوبوں کیلئے درست نہیں صوبوں کے مسئلے حل نہیں ہو رہے‘سیاسی اختلافات رکھنا اچھی بات ہے لیکن دشمنی اچھی بات نہیں۔ جمعرات کو لاہور بلاول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر سندھ مولابخش چانڈیونے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میرے تحفظات پر ایک وزیر کو بیانات دینے سے روک دیا ورنہ میاں صاحب پر بد کلامی کا بوجھ اور بڑھ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سیاسی اختلافات رکھنا اچھی بات ہے لیکن دشمنی اچھی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کی سیاست ختم ہونی چاہئے ‘ہماری حکومت کے دور میں اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چےئر مین شپ دے کر اچھی روایت قائم کی گئی ماضی کی لڑائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کا سپریم کورٹ کے باہر راکٹ کی طرح پھٹنا سمجھ سے بالاتر ہے۔