شیخوپرہ:(آئی این پی) وفاقی وزیردفا عی پیداوار اور سا ئنس و ٹیکنا لوجی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک امن، روشنیوں اور امید کے نئے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے، ن لیگ کسی بھی سیاسی جماعت سے محاذآرائی نہیں چا ہتی۔رانا تنویر حسین نے اپنی رہا ئشگاہ پر نو منتخب یوسی چیئرمینوں سے ملاقات اور میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گا مزن کرنے کے وعدے کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملک امن روشنیوں اور امید کے نئے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی سیاسی جماعت سے محاذآرائی نہیں چا ہتی، رہداری منصوبے کی تکمیل سے تما م صوبو ں کو فا ئدہ ہو گا، قومی منصوبوں کی راہ میں رخنہ ڈالنا یا اس پر سیاست کرنا غیر دانشمندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے پا کستان ترقی وخوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا ۔دریں اثنا شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں بہتر شرح خواندگی اس ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، شرح خواندگی میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں میں بلا تفریق تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لیے بجٹ میں ایک کثیر رقم مہیا کی ہے۔