پسرور(آن لائن)تھانہ صدر کی حدود اونچاپہاڑنگ میں وائیس چیرمین کے بھائی سمیت پانچ افراد کی 18سالہ شادی شدہ لڑکی سے اغوا کے بعد گینگ ریپ اوباش لڑکی کوزخمی حالت میں چھوڑ کر فرار دونوں تھانوں کی پولیس جگہ کا تعین کرتی رہی متاثرہ لڑکی کی بیوہ والدہ اپنی بیٹی کو مقدمہ کے اندراج کے لیئے لے کر دونوں تھانوں کے چکر لگا لگا کر ذلیل وخوار دنوں تھانوں کا با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکا ر کر دیا اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم وزیر اعلی پنجاب ہاوس کے سامنے خود کشی کر لیں گے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی میڈیا سے گفتگو واقعات کے مطابق نارووال کی رہائشی18سالہ راشدہ کی شادی چھ ماہ قبل پسرور کے گاؤں اونچا پہاڑنگ میں تنویر نامی نوجوان سے ہوئی اور شروع ہی سے دونوں میاں بیوی کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور اس وجہ سے راشدہ کچھ عرصہ قبل تنویر کو چھوڑ کر اپنے میکے مائی والا نارووال چلی گئی والد نہ ہونے کی وجہ سے وہ دونوں ماں بیٹی کسی کے گھر میں کام کرنے لگی راشدہ کی والدہ سکینہ نے بتایا کہ میری بیٹی کام پر جا رہی تھی کہ شاہد۔وارث۔مستقم ۔اور دو کس نا معلوم نے اسے اغوا کر کے تھانہ صدر کی حدود انچا پہاڑنگ کے قریب ایک باغ میں لے گے اور باری باری ساری رات راشدہ کو ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور صبح لڑکی کو ذخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گے اور جب مجھے پتہ چلا تو میں تھانہ صدر پسرور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے گئی تو انہوں نے ڈی ایس پی اسد اسحاق کے پاس بھیج دیا ڈی ایس پی نے کہا کہ آپ تھانہ صدر نارووال جایءں آپ کا مقدمہ وہاں درج ہو گا میں تھانہ صدر نارووال بیٹی کو لے کر گئی مگر وہاں بھی پولیس نے کہا کہ مائی چلی جاوں آپ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہو گا میں اپنی بیٹی کو ذخمی حالت میں لے کر در در کے دھکے کھا رہی ہوں میری کوئی نہیں سنتا انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور میاں قدیر نے ہمیں رات ایک بجے فون کرکے بلایا اور ساری رات ہمیں تھانہ میں ذلیل وخوار کرتا رہا اس کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا کیوں کہ اس میں یونین کونسل تحت پور کے منتخب وائیس چیر مین کا بھائی بھی شامل ہے اس لئیے پولیس ہماری نہیں سنتی متاثرہ لڑکی کی والدہ سکینہ نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قوم کی اس بیٹی کو انصاف نہ ملا تو وہ وزیر اعلی پنجاب کے سامنے خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائے گی #/s#