لاہور (ملت + آئی این پی) واسا نے لاہور کے 506 ٹیوب ویلوں کے پانی کا ٹیسٹ کرالیا‘ کہیں پر بھی خطرے کی بات نہیں‘ ایم ڈی واسا نے ٹیسٹ کو خوش آئند قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق واسا نے شہر کے 506 ٹیوب ویلوں کا پانی ٹیسٹ کرالیا ٹیوب ویلوں کے سیمپلز کا ٹیسٹ پنجاب یورنیورسٹی کی لیبارٹری سے کرایا گیالاہور شہر میں لگائے گئے ٹیوب ویلوں میں آرسینک کی مقدار سٹینڈرڈ مقدار سے کم پائی گئی ڈبلیو ایچ اوکے مطابق آرسینک کی مقدار50 پی پی بی سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ کوئی بھی ٹیوب ویل 50 پی پی بی کے خطرناک لیول کو نہیں چھو سکاایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد کہتے ہیں کہ شہر کی سب سے جدید لبیارٹری سے اپنے اخراجات کیساتھ ٹیسٹ کرائے ہیں جبکہ ٹیوب ویلوں میں آرسینک کی مقدارکم ہونا خوش آئند ہے واسا واحد ادارہ ہے جس کے پاس 1 پی ایچ ڈی کیمسٹ اور 10 انوائر مینٹل انجینئرز ہیں۔