لاہور؛ (ملت+اے پی پی) پنجاب میں والدین سے برا سلوک کرنے والے کیلئے نیا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، اب اولاد اپنے والدین سے برا سلوک نہیں کرسکے گی ۔ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اولاد اس قانون کے نفاذ کے بعد اپنے والدین سے جعلسازی سے جائیداد چھین سکے گی اور نہ ہی ان کو گھر سے نکال سکے گی ۔ اگر کوئی نوجوان اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے 6 ماہ جرمانہ اور 3 لاکھ روپے جرمانے تک کی سزا سنائی جا سکے گی ۔