خبرنامہ پنجاب

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، بھارتی جوان گر پڑا

لاہور: (ملت+اے پی پی) ٹانگوں میں دم نہیں اور کہتے ہیں تم نہیں یا ہم نہیں۔ انڈین بی ایس ایف کا حال، وہی کہ کوا چلا ہنس کی چال۔ بی ایس ایف کا جوان میدان میں آیا ڈرتے ڈرتے اور گرپڑا پریڈ کرتے کرتے۔ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کی مثل مشہور تو ہے، اس کا اظہار ہو اور وہ بھی پاک بھارت بارڈر پر تو پھر بات نکلتی ہے تو دور تلک جاتی ہے۔