خبرنامہ پنجاب

وزارت مذہبی امورحج تربیت کادوسرامرحلہ(کل) سےشروع

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی (کل)پیرسے حج تربیت کا دوسرامرحلہ شروع کرے گی۔اس مرحلے میں سکھر’ حیدرآباد’ نواب شاہ ‘ ڈیرہ اسماعیل خان ‘ سمندری’ تاندلیانوالہ’ دیر اور میانوالی سمیت کئی شہروں میں عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔وزارت نے ملک کے ڈھائی سوسے زائد شہروں میں عازمین حج کو تربیت دینے کیلئے ایک جامع حکمت وضع کی ہے 138شہروں میں حج تربیت مکمل ہوچکی ہے۔تربیت میں احرام باندھنا اور مقامات مقدسہ کی حرمت سے متعلق معلومات کے علاوہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ پر حاضری اور مسجد نبویؐ میں نماز اور درودو سلام کے آداب سے متعلق سکھایا جاتا ہے