خبرنامہ پنجاب

وزیراعظم سمجھ لیں رائیونڈ مارچ ہرصورت کامیابی سےمکمل کریں گے: نعیم الحق

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمجھ لیں رائیونڈ مارچ ہر صورت کامیابی سے مکمل کریں گے‘(ن) لیگ سے کرپشن کا حساب ہر صورت لیکر رہیں گے ۔رائیونڈ مارچ کو روکنے کیلئے نواز لیگ کی ڈنڈا بردار فورس پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گر مسلح جتھے تیار ہو رہے ہیں تاہم یہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورس نواز شریف کے گلے کا طوق بنے گی قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کی سرپرستی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ رائیونڈ مارچ پر پوری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے تحر یک انصاف پہلے بھی ( ن) لیگ کے گلوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے نواز لیگ کی پنجاب میں اشتعال انگیزی کو کوشش قابل مذمت ہے ۔