خبرنامہ پنجاب

وزیراعظم نواز شریف سے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ملاقات

لاہور (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار سے آگاہ کیا اور صوبے میں یونیورسٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں بھی بیان کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے اور علاقہ میں بنیادی ضروریات بالخصوص پانی کی فراہمی اور سیوریج پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے وائس چانسلروں کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔