لاہور:(اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف نے مظاہرین کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلے کے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب پولیس اور وزارت داخلہ کے حکام سے تحقیقات کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مظاہرین کے ریڈ زون میں داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے درمیان رابطوں کے فقدان کی تحقیقات کےدوران معلوم کرنے کی کوشش کی جائےگی کہ 4 ہزار سے زائد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو کیوں نہ روکا گیا ۔