خبرنامہ پنجاب

وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

لودھراں والوں

وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

لاہور:(ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کے ساتھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں، قانون اور آئین کے تحت وہ بیک وقت دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 2 عہدے رکھنے پر شہباز شریف آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے، اس لیے شہباز شریف کو وزارت اعلی کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت وزیراعلٰی پنجاب کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں پر نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔