خبرنامہ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سےترک پارلیمنٹ کےرکن کی ملاقات

لاہور: (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کیا ترک نے ملاقات کی جس میں د ونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کیا ترک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے دوستانہ اور معاشی روابط قائم ہیں۔ دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ترکی میں حالیہ بغاوت کو ناکام بنانے کیلئے بے مثال کردار ادا کیا۔ دونوں ممالک کے عوام آپس میں دلی لگاؤ اور باہمی احترام کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ متعدد ترک کمپنیاں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں جس سے دو طرفہ معاشی تعاون بڑھا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی کیلئے دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ برہان کیا ترک نے اس موقع پر کہا کہ ترکی میں جمہوریت کی حمایت کیلئے پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ۔۔۔(رانا)