خبرنامہ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سےجاپان کےسفیرتاکاشی کورائی کی ملاقات

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپانی سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپانی سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات موجود ہیں،جاپانی قوم نے اپنی محنت سے تیز رفتار ترقی کی ہے،دونوں ملکوں میں معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے،دوطرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاک چین اقتصادی تعلقات فروغ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور شہری سہولیات کی بہتری میں جاپان کا تعاون لائق تحسین ہے اور پنجاب میں تعلیم،صحت،توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے کی ضرورت ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔(خ م)