لاہور (ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارا چنار میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں او رپوری قوم ان سفاک درندوں کے خاتمے کیلئے یکجا ہے۔