خبرنامہ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت

لاہور :(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ قوم کے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل افسوس ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔