خبرنامہ پنجاب

وزیراعلیٰ کی ترکی میں دھماکے کی شدید مذمت

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ترکی کے صوبہ سرنگ میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے‘ ترک بہن بھائیوں کا غم ہمارا اپنا غم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ترکی کے صوبہ سرنگ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترک بہن بھائیوں کا غم ہمارا اپنا غم ہے۔ (ن غ)