خبرنامہ پنجاب

وزیراعلیٰ کی یرغمال بنائےگئےکرنل (ر)شفیق کےاہلخانہ سےملاقات

لاہور: (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کرنل (ر) شفیق الرحمان کے گھر پہنچ گئے ۔ افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے سارے عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کروا دی ۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مبینہ طور پر طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے عملے کے رکن کرنل (ر) شفیق الرحمان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کریو ممبرز کی بازیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور عملے کے ارکان کی بحفاظت واپسی ہی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔