خبرنامہ پنجاب

وزیراعلی نےوزرا اورمشیروں کوملک سےباہرجانےپرپابندی لگادی

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے وزراء اور مشیروں کے صوبے اور ملک سے بغیر اجازت باہر جانے پر پابندی لگادی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب کابینہ کے تمام اراکین کو صوبائی حکومت کے ذمہ داروں نے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بغیر اجازت سے پنجاب اور ملک سے باہر نہیں جاسکتے اور کسی بھی ضرور ی کام سے باہر جانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔