اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کی تقریر لمبی اور عمل صفر ہے ، پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے بل میں ترامیم پیش کی ، ہم نے بل کی مخالفت پر عوامی ردعمل کا سامنا کیا ، حکومت نے پیپلزپارٹی سے تاوان لیا ہے ، فوجی عدالتوں کے بل پر کوئی ڈیل نہیں ہو ئی، فوجی عدالتوں کے بل پر فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا ، عوامی رائے ہے کہ فوجی عدالتیں ہونی چاہیءں ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کہ فوجی عدالتیں تحفظ فراہم کرتی ہیں ، چوہدری نثار ہمارے مطالبے کے حوالے سے ہی تقریریں کرتے رہتے ہیں ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے بل میں ترامیم پیش کی ، بل کی مخالفت پر عوامی رائے کا سامنا کیا ، حکومت نے بل پر پیپلزپارٹی سے تاوان لیا ہے ، فوجی عدالتوں کے بل پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی اس معاملہ پر فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا کیونکہ عومای عوامی رائے ہے کہ فوجی عدالتیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک صوبہ کیلئے نہیں ہے ، فوجی عدالتوں میں توسیع ہمارے لئے مجبوری ہے، وزیرداخلہ کی تقریریں لمبی اور عمل صفر ہے ۔