خبرنامہ پنجاب

وزیرِاعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وزیرِاعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے جمعرات کو لاہور میں ملاقات کی۔ پیمرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دورانپیمرا اور پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی ترقی اورفروغ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ پیمرا کو پالیسی سازی کے ذریعہ جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹی وی، ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ وہ ملک میں پرائیویٹ الیکٹرانکمیڈیاکے فروغ کیلئے لائسنس قوائد و ضوابط کو بھی سہل بنانے پر عمل پیرا ہیں۔ کیبل نیٹ ورکس کو رواں سال ستمبر 2016ء تک ڈیجٹیلائز کرنے کے حوالے سے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئیچیئرمین پیمرا نیکیبل کو انڈسٹری کا درجہ دینے اور ڈیجٹیلائزیشن کرنے والے کیبل آپریٹرز کو محصولات میں رعایت دینے کی پیمرا کی کاوشوں کو سپورٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔ چیئرمین پیمرا نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ کیبل ٹی وی آپریٹرز ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ 30 ستمبر 2016ء تک ملک کے 12 بڑے شہروں میں کیبل ٹی وی ڈیجٹیلائز ہو جائے گی۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کیمسائل بالخصوص پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق کیبل آپریٹرز کے تحفظات کے حل کی بھی سفارش کی جس پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کیبل پر عائد سروسز ٹیکس کو کچھ مہینوں تک مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے تاکہ کیبل ڈیجٹیلائزیشن کا عمل تاخیر کا شکار نہ ہو سکے اور پیمرا کے دیئے گئے وقت پر مکمل ہو سکے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیئرمین پیمرا کو یقین دہانی کرائی کہ معاملات کو خوش اسلوبی سے ہر ممکن طور پر حل کیا جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے پیمرا آفس لاہور کے پلاٹ کی حوالگی کے معاملے کی بھی جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔