خبرنامہ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیخلاف درخواست، سماعت آج

لاہور: (ملت+اے پی پی) رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری نے شہباز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ذاتی کاروبار کیلئے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور منصب کا غلط استعمال کیا۔ شہباز شریف نے قومی اور عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ درخواست میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے شوگر ملوں کو غیر قانونی منتقل کرنے کا ارتکاب کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ سپریم کورٹ واضح رولنگ دے چکی تھی کہ پنجاب کے کسی حصے میں کوئی نئی شوگر مل لگانے یا اضافے اور منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو عہدے سے نااہل قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف دائر درخواست کی پیروی بابر اعوان کریں گے۔ درخواست پر جسٹس عائشہ اے ملک آج صبح 9 بجے سماعت کریں گی۔