خبرنامہ پنجاب

وزیر اعلیٰ کی ڈیڈ لائن ختم

لاہور: (ملت+اے پی پی) ملت پارک پکی ٹھٹھی میں واقع دکان میں گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر چار افراد فرحان، امجد، عباس اور تنویر کو مار ڈالاتھا جب کہ تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان دن دیہاڑے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیا اور سی سی پی او سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی لیکن تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی تلاش کے لئے سی آئی اے پولیس کی ٹیم بھی متحرک ہو گئی ہے اور سابق ریکارڈ یافتہ ملزموں کو شامل تفتیش کرنے کے لئے فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں۔