لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے‘ وزیر اعلی کے گھر کے پاس واقع گورنمنٹ گرلز پروگریسو ہائی سکول میں طالبات زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور، طالبات کہتی ہیں کہ سخت گرمی میں ہمیں پانی پینے کی بھی اجازت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پروگریسو ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس مبشرہ کی ہٹ دھرمی کے باعث بچوں کو کلاسوں کی بجائے گرانڈ میں بیٹھ کر پڑھایا جانے لگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنمنٹ گرلز پروگریسو ہائی سکول خادم اعلی پنجاب کے گھر کے قریب واقع ہے طالبات کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں ہمیں پانی پینے کی بھی اجازت نہیں۔ سکول میں ایک ہی واٹر کولر ہے وہ بھی خراب ہے۔ ہیڈ مسٹریس کو متعدد بار درخواست کی مگر شنوائی نہیں ہوئی طالبات کا کہنا تھا کہ ہیڈ مسٹریس مبشرہ جاوید کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ٹیچرز کا کہنا تھا کہ بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف دو ٹیچرز تعینات کی گئی ہیں۔ بارش ہوتی ہے تو بچوں کو برآمدوں میں بٹھانا پڑتا ہے سکول کے 430 بچوں کیلئے کمرے ہی نہیں ہیں ہیڈ مسٹریس کا کہنا تھا کہ سکول میں بچوں کو بٹھانے کیلئے جگہ نہیں ہے۔