خبرنامہ پنجاب

وفاقی حکومت نےغربت سےمتعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے غربت سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق پاکستان کی 38.8فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، رپورٹ میں پنجاب سب سے امیراور بلوچستان سب سے غر یب صوبہ قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی حکومت نے غربت سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مجموعی غربت کی شرح19.7فیصد ہے، پاکستان کی 38.8فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، رپورٹ میں پنجاب سب سے امیراور بلوچستان سب سے غربت صوبہ قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب میں غربت کی شرح 48.4فیصد ہے،سندھ میں غربت کی شرح 53.5فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح 50.7فیصد ہے اور بلوچستان میں غربت کی شرح 55.3فیصد ہے۔ رپورٹ میں اسلام آباد، لاہور،کراچی، راولپنڈی، جہلم اور اٹک کو امیر ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، ہرنائی، بارکھان، کوہستان اور زیارت کو غریب ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے۔(اح)