خبرنامہ پنجاب

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن‘ 4مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تھانہ آبپارہ کی حدود میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔پولیس کیمطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 80گھروں اور 150افراد کی تلاشی لی گئی جبکہ 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے ایک پستول برآمد کرلیا گیاہے جبکہ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے تھانہ آبپار منتقل کردیا گیا ہے۔