خبرنامہ پنجاب

ولی محمدکےشناختی کارڈ کی تصدیق کرنےوالا تحصیلدارگرفتار

اسلام آباد:(اے پی پی) امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان وارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحصیلدار کی شناخت محمد رفیق ترین کے نام سے ہوئی تھی جس نے 2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔ گزشتہ دنوں پاک افغان بارڈر کے قریب امریکی ڈرون حملے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک شخص کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی جسے امریکا کی جانب سے افغان طالبان کا رہنما ملا اختر منصور قرار دیا گیا ہے۔