خبرنامہ پنجاب

وکلاءکو جمہوریت کی حمایت پرنشانہ بنایا جاتا ہے،علی ظفر

لاہور:(اے پی پی)لاہور میں سپریم کورٹ بارکےصدرعلی ظفراوردیگرعہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکیل جمہوریت کیلئےکھڑے ہوتے ہیں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے،یہ وکلاء پر ہی نہیں ہر شہری پر حملہ ہے،صرف احتجاج نہیں کرینگے،طویل مدتی لائحہ عمل بھی تشکیل دینگے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر علی ظفر اور دیگر عہدے داروں نے کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ظفر علی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے اداروں کو کمزور کرنے کے لیے حملہ کیا گیا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ان بزدلانہ حملوں سے کمزور نہیں ہوں گے، اللہ شہیدوں کےلواحقین کوصبر عطا فرمائے ۔حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ صدربار کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں وکلاء پرحملہ تمام پاکستانیوں پر حملہ ہے ،سیکیورٹی ہر وکیل کا ہی نہیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر صرف احتجاج نہیں کرینگے،طویل مدتی لائحہ عمل بھی تشکیل دینگے ،حکومت سیکیورٹی مہیا نہیں کر سکتی تو اگلا الیکشن مت لڑے ۔ سپریم کورٹ بارنےسانحہ کوئٹہ پر سات روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے ، چیف جسٹس پاکستان انورظہیرجمالی اور سپریم کورٹ کےججز نےبھی کوئٹہ دھماکےکی شدید مذمت کی۔