وہاڑی (ملت + آئی این پی) وہاڑی میں لڈن روڑ پر تیز رفتار کار ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ لڈن روڈ پرتیز رفتار کار سڑک پر کھڑے گنوں سے بھرے ٹریلر کے نیچے جا گھسی۔ حادثے کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ حادثے میں کار مکمل تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کار سوار پانچوں افراد مزدوری کیلئے کچا کھوہ سے حاصل پور جا رہے تھے۔