لاہور: (ملت+اے پی پی) حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا مسائل کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا۔ وزی راعلیٰ پنجاب روزانہ شعبہ صحت سے متعلق اجلاس بلاتے ہیں۔ حقائق سے آنکھیں نہیں چرانی چاہئیں۔ وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ جیت پاکستانی قوم کی ہو گی۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا ٹانگیں کھینچنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور عوام ترقی چاہتے ہیں۔ عمران خان قرضے معاف کرانے والے آپ کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔ انتشار کی سیاست پر لوگوں نے کان نہیں دھرے آپ ہوش کے ناخن لیں۔ پتلی گلی سے نکل کر وزیراعظم کی شیروانی پہننے کا دور چلا گیا۔ تخت لاہور کا طعنہ دینے والے پہلے کراچی کو ٹھیک کریں۔ بلاول اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں۔