خبرنامہ پنجاب

ٹریفک حادثات میں1شخص جاں بحق ، 3زخمی

سرگودھا:(اے پی پی ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5سالہ بچے سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر رن وے کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پھسل گیا اور دورجا گراجس پر سوار خالد موقع پر دم توڑ گیا ۔جبکہ اس کا ساتھی مختار شدید زخمی ہوگیا۔اسی طرح فاطمہ جناح کالونی کا رہائشی محمد شبیر پانچ سالہ بیٹے محمد سعد کے ہمراہ شہر کی طرف خریداری کے لیے آرہا تھا کہ خوشاب روڈ پر ایک کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا منتقل کر دیا گیا۔