لاہور:(اے پی پی) ریواز گارڈن میں رکشہ ڈرائیور نواز نے رکشے کے روز روز ہونے والے چالانوں سے تنگ آ کر احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں اور ان کے ناجائز چالان کرتے ہیں جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کا رکشے کو لگی آگ بجھائی اور رکشے کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔