خبرنامہ پنجاب

ٹریفک کی روانی کیلئے مال روڈ پر احتجاج کے دوران سی ٹی او موقع پرموجود رہے

لاہور(ملت + آئی این پی) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے مال روڈ پرینگ ڈاکٹرز احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے6ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے ایس پی سٹی ٹریفک کی نگرانی میں اضافی3ڈی ایس پیز،7ٹریفک انسپکٹرز،14پٹرولنگ آفیسرزسمیت 63ٹریفک وارڈنز تعینات کردےئے۔ تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 3فورک لفٹرز بھی مامور کےئے گئے، اس دوران سی ٹی او خود بھی وارڈنز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور ٹریفک کلےئر کرواتے رہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں دوران ڈیوٹی پٹرولنگ کو یقینی بنائیں،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے9ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔سی ٹی او نے کلب چوک سمیت فیصل چوک ،پل نہر مال ،ریگل،جی پی اواور گردونواح کابھی وزٹ کیاجبکہ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں، سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پیزاپنی اپنی ڈویژن میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے علاوہ ازیں شہری متبادل راستوں کی معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کرسکتے ہیں۔