گوجرہ(ملت آن لائن) پکا آنہ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 4 موٹرسائیکل سوارافراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
گوجرہ کے علاقے پکا آنہ کے قریب بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ کو عبور کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جو غلام محمد آباد کے رہائشی تھے۔
واقعے کے بعد علاقے کے درجنوں افراد احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔ انہوں نے پٹری پر دھرنا دے کر ٹرین روک دی اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریلوے حکام کی غفلت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
واضح رہے کہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں ہر سال متعدد افراد ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔