خبرنامہ پنجاب

ٹرینوں کی بندش، گوجرانوالہ کے قلی معاشی بدحالی کا شکار

گوجرانوالہ:(اے پی پی) ٹرینوں کی بندش، ٹیکس اور ٹھیکیداری نظام کے باعث گوجرانوالہ کے سیکڑوں قلی معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس پیشے کو خیر باد کہنے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کی تعداد میں بھی کمی آگئی۔ ریلوے اسٹیشن پرجیسے ہی ٹرین رکتی ہے تو سرخ لباس میں ملبوس قلی ٹرین کی طرف دوڑ لگادیتا ہیں کیونکہ ان قلی کے رزق کا دارومدار مسافروں کے بوجھ سے وابستہ ہوتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر پچاس سال سے دوسروں کا بوجھ اٹھانے کے باوجود یہ قلی معاشی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔ گوجرانوالہ کے ریلوے اسٹیشن پر ملک کے دیگر شہروں سے ٹرینوں کی آمدورفت کم ہونے،ٹھیکداری نظام اور لاگو ٹیکس کے باعث درجنوں قلی انتہائی پریشان ہیں۔ معاشی بدحالی کے باعث اکثر قلعی اس پیشے کو خیرباد کہہ چکے ہیں،جس کی وجہ سے اسٹیشن پر قلیوں کی تعداد بھی کم ہو چکی ہے۔وفاقی حکومت اور ریلوے انتظامیہ اگر ٹھیکیداری نظام اور لاگو ٹیکس کو ختم کردے تو قلیوں کو معاشی پریشانی سے نکالا جاسکتا ہے۔