ٹوبہ ٹیک سنگھ(اے پی پی)ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم طارق محمود نے 1999ء میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا ۔اس سے قبل پھانسی کے مجرم طارق محمودکو اس کے عزیز و اقارب سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔