خبرنامہ پنجاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(ملت+آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔