ٹھل (آئی این پی) ٹھل کے قریب دہشتگردی کا منصوبا ناکام،پانج کلو بارودی مواد برآمد، تفصیلات کے مطابق سندہ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر چینی موڑ کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے آرڈی 238 کی پولیس نے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے بارودی سرنگ مین بچھائی جانے والی پانج کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا،پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے دہشتگردی کے لئے بارودی مواد نصب کیا تھا خفیہ اطلاع ملنے پر ہم نے کاروائی کرکے منصوبے کو ناکام بنا دیا جبکہ تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئیے تفتیش جاری ہے۔