فیصل آباد ۔ (ملت آن لائن) ملک بھر کی طرح پنجاب کے وسطی علاقوں بالخصوص فیصل آباد ڈویژ ن میں گذشتہ روز سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور ونٹر سیزن کی آمد کے باعث موسم تبدیل ہو گیا ہے جبکہ اکثر مقامات پر ایئرکنڈیشنرز،ایئر کولرز کا استعمال بڑی حد تک کم کیے جانے سمیت پنکھوں کا استعمال بھی انتہائی کم ہو گیا ہے جس سے بجلی کی طلب میں بھی نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرما کی بھی۱ٓمد ۱ٓمد دکھائی دے رہی ہے اور لوگوں نے شام کے اوقات میں قدرے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ اگرچہ پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا آغاز نہ ہوا ہے لیکن گزشتہ روزسے ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل تذکرہ ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی چھوٹی عمر کے بچوں اور بڑی عمر کے افراد میں بیماریوں نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ماہرین طب نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے باعث ٹھنڈے مشروبات اور تلی ہوئی و کھٹی چیزوں کے استعمال سے گریز کریں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے