لاہور(ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار برس کے دوران ٹھوس حکومتی اقدامات سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر عباس خان آفریدی نے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں نے موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ن لیگ کی حکومت کا کریڈٹ ہے، انہوں نے بتایا کہ چار برس کے دوران دیانت، محنت اور عزم کے ساتھ کی گئی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے۔ 2018 کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور خوشحال ہوگا۔