لاہور (ملت + آئی این پی) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی( ٹیوٹا) کے منتخب شدہ 20اساتذہ 2ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لئے چین روانہ ہو گئے ،ٹیوٹااساتذہ تیانجن پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ چین میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ، ڈائنگ اینڈ فنشنگ انجینئرنگ اورکلاتھ اینڈ ڈیزائن انجینئرنگ کے شعبوں میں خصوصی تربیت حاصل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپرٹینگ آٖفیسر جواد احمد قریشی،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم، راؤ راشد،مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد ، عائشہ قاضی، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ٹیوٹا اساتذہ کا انتخاب وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نامزد کردہ6رکنی ٹیم نے کیا جس میں چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ، چیف آپریٹنگ آٖفیسر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی عامر سلیمی ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مدثر ٹیپو، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ افتخار حسین ، ممبر کوالٹی ایشورنس اسسمنٹ پروگرام جاوید اقبال بھٹی اور چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی شامل تھے۔کمیٹی نے ابتدائی طور پر منتخب کئے گئے 50میں سے 20ٹیوٹااساتذہ کو حتمی طور پرمنتخب کیا ۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ چین جانے والے ٹیوٹا اساتذہ میں احمد علی، صائمہ اعجاز، ساجدہ نورین، زوبیہ بانو، جواد علی ہاشمی، محمد آصف، سید وقار حسین شاہ، جاوید اقبال، قیصر محمود، قیصر سلطانہ، محمد حسن رافے، عبد الرحمان، ثمرین ساحر، سبین الطاف،رخشندہ، روزینہ اقبال، گلناز انور، عابدہ خالد، کہکشاں تبسم اور ذکیہ شریف شامل ہیں۔یہ اساتذہ چین میں جدید تربیت حاصل کرنے کے بعد دیگر ٹیوٹا اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ کو تربیت دینگے تاکہ وہ اپنے اپنے اداروں میں زیر تربیت نوجوانوں کوجدید ہنر سیکھائیں ۔