خبرنامہ پنجاب

ٹیکسلا:دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ٹیکسلا: (آئی این پی )ٹیکسلا میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔ ٹیکسلا میں پولیس نے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 کلو بارود، 8 سو میٹر تاریں اور 40 ڈیٹونیٹرز برآمدکرلئے۔ کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو بڑی دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا تاہم اس حوالے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔