خبرنامہ پنجاب

پائلٹ بیہوش، لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور: (ملت+اے پی پی) دوران پرواز لکھنؤ سے جدہ جانے والی سعودی ایئر لائن کا پائلٹ بے ہوش ہو گیا۔ سیکنڈ آفیسر نے فوری طور پر جہاز کی لاہور ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ جہاز کے مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔