لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قائد کے پاکستان میں کر پشن بر داشت نہیں کی جاسکتی ‘پار لیمنٹ سمیت ہر فورم کو کر پشن سے پاک کر نا ہوگا ورنہ ملک میں ترقی ‘خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ‘برصغیر کی تاریخ میں 23مارچ 1940 ایک عظیم نشان منزل ہے‘ مسلمانان ہند کی منزل کا تعین کر کے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی‘قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آنیوالے نااہل اور مفاد پر ست سیاستدانوں نے ملک کو قائدا عظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کی بجائے اپنے مفادات اور لوٹ مار کو تر جیح دی جسکی وجہ سے آج بھی پاکستان بحرانوں کا شکار ہے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک میں حقیقی معنوں میں آئین وقانون کی حکمرانی کے قائم ہو گی اور جر م کر نیوالوں کو ’’معافی ‘‘ملے گی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا مک مکاؤ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست حکمرانوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بالکل بے نقاب ہو چکے ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ حکمرانوں کے پاس سیاسی مشہوری کے سوا کوئی پروگرام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنائیگی اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم کی جائیگی ۔