راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم نواز شریف کے حق میں بڑی تعداد میں بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
لاہورکے بعد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی وزیر اعظم نوازشریف کے حق میں بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ بینرزاورپینا فلیکسز پر نوازشریف کے حق میں اور یکجہتی کے الفاظ درج ہیں۔
دوسری جانب پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی لیگی قیادت بھی اکٹھی ہونا شروع ہو گئی ہے جب کہ تمام کارکنوں کو نوازشریف سے یکجہتی کے لئے 3 بجے راولپنڈی پریس کلب پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔