خبرنامہ پنجاب

پانامہ سےڈی پورٹ کئےگئےپاکستانی ایف آئی اے حکام کےحوالے

اسلام آباد: (آئی این پی) پاناما سے ڈی پورٹ کئے گئے 6 پاکستانی بے نظیرانٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں ایف آئی اے نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نامکمل دستاویزات پر پانامہ سے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی فلایٹ ٹی کے 710کے زریعے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ ان افراد کو پاناما پولیس کی زیرنگرانی پاکستان لایا گیا جہاں انہیں ایف آئے حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ حکام نے ان سے تفتیش شروع کردی ۔