خبرنامہ پنجاب

پانامہ لیکس معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: (اے پی پی ) پانامہ لیکس کے معاملے پہ حکومتی ٹی آراو ز کی تیاری میں اپوزیشن کی مداخلت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کو پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر چکی ہے،حکومت پوری سنجیدگی سے پانامہ لیکس کے معاملے پر ٹی آر اوز کی تیاری کر رہی ہے مگر اپوزیشن حکومت کی جانب سے کئے جانے والی مخلصانہ کاوشوں کو سبوتاژ کر کے اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ٹی آر اوز کی تیاری میں مسلسل مداخلت انارکی کا سبب بن سکتی ہے لہذا عدالت اپوزیشن کو بلا جواز مداخلت سے روکنے کے احکامات صادر کرے۔