فیصل آباد(آئی این پی)پاور لومز ما لکان اور ورکرز کے درمیان تنازعہ تا حال حل نہ ہو سکا جس کے نتیجے میں سینکڑوں چھوٹی بڑی فیکٹر یاں بند ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطا بق پاور لومز ما لکان اور ورکرز کے درمیان تنا زعہ طو ل پکڑ گیا ۔ہزاروں پاور لومز ورکرز کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈئے۔ بجلی ،گیس کے میٹر کٹنے لگے۔ دکا نداروں نے ادھار دینا بند کر دیا ۔گھروں میں فا قہ کشی کی نو بت آگئی۔ انتظا میہ نے اگر فوری مدا خلت نہ کی تو مسئلہ سنگین ہو سکتا ہے ۔